1
0
Tuesday 19 Mar 2013 01:32

پروفیسر سبط جعفر کی شہادت نے پاکستان کو ایک عظیم سرمایہ سے محروم کردیا، الطاف حسین

پروفیسر سبط جعفر کی شہادت نے پاکستان کو ایک عظیم سرمایہ سے محروم کردیا، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی کالج کے پرنسپل پروفیسر سبط جعفر کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ پروفیسر سبط جعفر کی شہادت نے پاکستان کو ایک عظیم سرمایہ سے محروم کردیا ہے، شہید اس دور کے بلند پایا اور صاحب طرز سوز و مرثیہ خواں تھے۔ انہوں نے کہا کہ سبط جعفر ایک انتہائی خلیق اور شریف انفس انسان تھے، ان کی ساری زندگی درس اور تدریس و فروغ تعلیم سے عبارت ہے وہ نہ صرف ایک قادر کلام شاعر تھے بلکہ انہوں نے قدیم مرثیہ نگاروں کے غیر مطبوعہ اور غیر معروف مرسیوں کو جمع کرکے ایک کتاب ’’ بستہ ‘‘ تالیف کی تھی ان کی شہادت سے آج ہم ایک عظیم تہذیبی ورثے سے محروم ہوگئے ہیں اور انکی المناک شہادت سے مرثیہ خوانی کا ایک باب بند ختم ہوگیا۔

الطاف حسین نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔
خبر کا کوڈ : 247650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ایم کیو ایم جب کسی شھید کے بارے میں بہت زیادہ بیان دے تو یہ بات خود اس چیز کی غمازی ہوتی ہے کہ حالات اور وقت سے فائدہ اٹھانے والی یہ جماعت ھمیشہ کہ طرح وارداتوں میں ملوث ہوتی ہے، جیسے کہ عاشورہ کے جلوس میں بھی دھماکہ ایم کیو ایم نے کروایا تھا، جس کے ثبوت موجود ہیں، پروفیسر سنطِ جعفر کو قتل بھی ایم کیو ایم اور سپاہِ صحابہ کے باھم اتفاق سے طے پایا گیا ہے۔ ذرا سے تحقیق یہ بات واضح کر دے گی۔
ہماری پیشکش