0
Thursday 21 Mar 2013 01:07

دشمن اسلامی جمہوری ایران کو دنیا میں تنہا کرنے میں ناکام رہے ہیں، سید علی خامنہ ای

دشمن اسلامی جمہوری ایران کو دنیا میں تنہا کرنے میں ناکام رہے ہیں، سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کے دشمن اپنی بھرپور کوشش کے باوجود ایران کو دنیا میں تنہا کرنے میں پوری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ نئے ایرانی شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے قوم کے نام اپنے پیغام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال اسلامی جمہوری ایران کے دشمنوں نے اقتصادی پابندیوں کی ذریعے ایران کو مفلوج کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن وہ اپنی اس کوشش میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے نئے ہجری شمسی سال تیرہ سو بانوے کو ملت ایران کے لئے سیاسی اور اقتصادی جہاد کا سال قرار دیا ہے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن نے ایک طرف سیاسی میدان میں ملت ایران کو تنہا کرنے کی کوشش کی، اور بھرپور کوشش کے ذریعے ملت ایران کے عزم و ارادہ میں تزلزل و تردید ایجاد کرنے کی کوشش کی، لیکن عملاً صورتحال اس کے بالکل برعکس ثابت ہوئی۔ دوسری طرف دشمن نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کو مزید سخت کیا اور اس بات کا دعویٰ کیا کہ وہ ان پابندیوں کے ذریعے اسلامی جمہوری ایران کو مفلوج کرکے رکھ دے گا۔ لیکن خدا کا شکر کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ اس دوران ملت ایران پر کچھ دباو ضرور آیا ہے، تاہم اس عرصہ می ہم نے بہت سے شعبوں میں قابل قدر ترقی بھی کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن نے علاقائی اور بین الاقوامی طور پر اسلامی جمہوری ایران کو سیاسی طور پر تنہائی کا شکار کرنے کی کوشش کی، تاہم گذشتہ سال تہران میں غیر وابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اس میں بڑے پیمانے پر "نام" ممالک کے سربراہوں کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ اسلامی جمہوری ایران نہ صرف یہ کہ دنیا میں تنہا نہیں ہے بلکہ دنیا کے اکثر ممالک اسلامی جمہوری ایران کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے جون میں ایران میں ہونے والی صدارتی انتخابات میں لوگوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ایرانی عوام ان انتخابات میں اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے دشمن کو مزید مایوس کریں۔ یاد رہے کہ اسلامی جمہوری ایران میں صدارتی انتخابات جون کے مہینے میں ہوں گے، اور صدارتی امیدوار 7 سے 11 مئی تک اپنے نام رجسٹرڈ کرواسکیں گے۔ ایران میں چار سال کے لئے صدر کو منتخب کیا جاتا ہے۔ انتخابات سے پہلے گارڈین کونسل صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی اہلییت کا جائزہ لیتی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے دشمنوں کا کہنا تھا کہ وہ اقتصادی بائیکاٹ کے ذریعے ملت ایران کو بےبس کر دیں گے، لیکن اس میں انہیں ناکامی ہوئی اور ہم نے خداوند عالم کے فضل و کرم سے مختلف میدانوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے نئے ہجری شمسی سال تیرہ سو بانوے کو ملت ایران کے لۓ سیاسی اور اقتصادی جہاد کا سال قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے نئے ہجری شمسی سال تیرہ سو بانوے کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں گذشتہ برس ملت ایران کی ترقی و پیشرفت، خاص طور پر سامراج کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی محاذ آرائی اور ملت ایران کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نئے ہجری شمسی سال کے دوران سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں ملت ایران کی جہادی موجودگی، بالیدگی اور ترقی و پیشرفت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ خدائے تعالٰی کے فضل و کرم سے اس سال ایران کے عوام اور حکام اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دیں گے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ گذشتہ برس سامراج کے ساتھ ہمارے مقابلے میں جو چیز واضح تھی وہ دشمنوں کی جانب سے ملت ایران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے خلاف اختیار کیا جانے والا سخت رویہ تھا، البتہ ظاہر میں دشمن کا رویہ سخت تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملت ایران نے اس سال مختلف میدانوں میں بالیدگی کا مظاہرہ کیا اور کامیابیاں حاصل کیں۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کہا ہے کہ ایران کے دشمنوں کا کہنا تھا کہ وہ اقتصادی بائیکاٹ کے ذریعے ملت ایران کو بےبس کر دیں گے، لیکن ان کو اس میں ناکامی ہوئی اور ہم نے خداوند عالم کے فضل و کرم سے مختلف میدانوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے نئے ہجری شمسی سال میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے بارے میں کہا کہ ایران کے عوام ان انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے اس میدان میں بھی اپنی اور اپنے ملک کے اچھے مستقبل کی ضمانت فراہم کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 248093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش