0
Saturday 30 Mar 2013 13:41

سینئر صحافی طلعت حسین نے وفاقی وزیر اطلاعات بننے کی آفر ٹھکرا دی

سینئر صحافی طلعت حسین نے وفاقی وزیر اطلاعات بننے کی آفر ٹھکرا دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سینئر صحافی و ممتاز تجزیہ نگار ایکسپریس نیوز سے وابستہ طلعت حسین نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات بننے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ طلعت حسین نے بتایا کہ انہیں نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے نگران وزیر اطلاعات بننے کی پیشکش کی تھی جس پر انہوں نے شکریہ کے ساتھ معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کا کام تنقید ،تحقیق اور تجزیہ کرنا ہے حکومت کرنا نہیں جبکہ وزیر اطلاعات کو بہر صورت حکومت کی تعریفوں کے پل باندھنے پڑتے ہیں۔ طلعت حسین نے کہا کہ صحافی کو ٹوپی گھما کر دوسری طرف جانا جچتا نہیں، اگر صحافی کو سرکار میں شامل ہونا ہے تو صحافت چھوڑ دے۔

دوسری جانب دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے طلعت حسین کی طرف سے وزارت اطلاعات کی پیشکش مسترد کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلعت حسین کے اس اقدام سے پروفیشنل صحافیوں کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب جیسے لوگ زیادہ پاپولر ہوگئے ہیں جو صحافت کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 250011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش