اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی طالبان سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ ہوگئے ہیں۔ افغان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ حامد کرزئی قطر میں طالبان رہنماؤں سے افغانستان میں قیام امن کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ اس بات چیت کا مقصد افغانستان میں دس سال سے جاری جنگ کا فوری خاتمہ اور ملک کی ترقی کے لیے مل جل کر کوششیں کرنا ہے۔ اعلٰی سرکاری حکام کی بڑی تعداد بھی افغان صدر کے ساتھ ہے۔