2
0
Tuesday 2 Apr 2013 20:29

علامہ ساجد نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، ڈیرہ اسماعیل خان کی نشستوں پر باہمی تعاون پر اتفاق

علامہ ساجد نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، ڈیرہ اسماعیل خان کی نشستوں پر باہمی تعاون پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائمقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ جس میں اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر شامل تھے، جمعیت علماء پاکستان (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی جس میں حالیہ انتخابات اور موجودہ حالات سمیت ملی یکجہتی کونسل کو بھرپور فعال کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر علامہ ساجد نقوی اور مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر میں ہونے والے انتخابات میں بعض مخصوص نشستوں بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کی نشستوں پر باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ علاوہ ازیں دونوں سربراہان کے درمیان پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی بالخصوص کوئٹہ، کراچی کے واقعات پر بات چیت ہوئی اور ان واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے امن و استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ریاست کے ذمہ داران کی جانب سے سنجیدہ اقدامات اور خاص طور پر حالیہ قومی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ آخر میں علامہ ساجد نقوی نے مولانا فضل الرحمن کو مینارپاکستان لاہور میں کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارک باد دی۔
خبر کا کوڈ : 250944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

دشمن کا دوست بھی دشمن ہوتا ہے، لشکر جھنگوی کے اتحادی سے اتحاد اور ڈیرہ میں شیعہ نسل کشی کے پیچھے اصل مہرے سے اتحاد کیا معنی رکھتا ہے۔؟
واضح رہے کہ مولوی فضل الرحمن المعروف مولوی ڈیزل نے کچھ دنوں پہلے جلسہ میں اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ گیس منصوبہ صحیح نہیں ہے۔
ہماری پیشکش