0
Tuesday 2 Apr 2013 23:04

جے یو آئی (ف) کے سینیٹر حاجی غلام علی کی ڈگری سپریم کورٹ میں چیلنج

جے یو آئی (ف) کے سینیٹر حاجی غلام علی کی ڈگری سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ آئینی پیٹیشن میں عدالت عظٰمی سے استدعا کی گئی ہے کہ سینیٹر حاجی غلام علی نے بی اے کے امتحان میں اپنے ہم نام کو بٹھا کر ڈگری حاصل کی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ غلام علی کی لکھائی کی ماہرین سے تصدیق کرائی جائے، بی اے کی ڈگری پشاور یونیورسٹی سے دو ہزار آٹھ میں حاصل کی گئی تھی۔ درخواست گزار امجد رفیق نے عدالت سے استدعا کی ڈگری کے بارے میں فیصلے تک غلام علی کو سرکاری امور کی انجام دہی سے روکا جائے، سپریم کورٹ نے حاجی غلام علی، الیکشن کمیشن اور ایچ ای سی کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ حاجی غلام علی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 250985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش