0
Wednesday 3 Apr 2013 00:21

امریکہ نے اپنا بحری جہاز شمالی کوریا کی سمندری حدود کے قریب تعینات کر دیا

امریکہ نے اپنا بحری جہاز شمالی کوریا کی سمندری حدود کے قریب تعینات کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے اپنا بحری جہاز شمالی کوریا کی سمندری حدود کے قریب تعینات کر دیا ہے۔ جاپان میں تعینات امریکی بحری جہاز یو ایس ایس فٹز جیرالڈ حال ہی میں فوجی مشقوں میں حصہ لینے جنوبی کوریا گیا تھا۔ لیکن اسے جاپان واپس بلانے کے بجائے شمالی کوریا کی سمندری حدود کے قریب متعین کر دیا گیا ہے۔ ایک امریکی عہدے دار کے مطابق اگر شمالی کوریا نے امریکہ پر میزائل حملے کی دھمکی پر عمل کیا تو یو ایس ایس فٹز جیرالڈ اس کے میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

ادھر امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے حالت جنگ کے بیان کے بعد مزید جنگی جہاز جنوبی کوریا بھیج دیئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ایف 22 جنگی طیاروں کو تعینات کرنا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کا حصہ ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے اعلٰی قیادت نے جوہری ہتھیاروں کو قوم کی زندگی قرار دیتے ہوئے اسے مزید بڑھانے کا عہد کیا تھا۔ امریکی اہکاروں کا کہنا ہے کہ ایف 22 طیاروں کو جاپان سے جنوبی کوریا کے اوسان ہوائی آڈے پر لے جایا گیا۔ شمالی کوریا کی جنگی بیانات جنوبی کوریا کے لوگوں کو خوفزدہ نہیں کرسکے ہیں، جنوبی کوریا میں لوگ معمول کی زندگی گزار رہے ہیں، تعلیمی اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 251004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش