0
Thursday 4 Apr 2013 14:44

سانحہ چلاس کے قاتلوں کی ایک سال بعد بھی عدم گرفتاری شرمناک ہے، علامہ علی رضوی

سانحہ چلاس کے قاتلوں کی ایک سال بعد بھی عدم گرفتاری شرمناک ہے، علامہ علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں سانحہ چلاس کے شہداء کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقدہ فاتحہ خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ چلاس جیسے افسوسناک اور گلگت بلتستان کی تاریخ کا اندوہناک سانحہ کو وقوع پذیر ہوئے ایک سال کا عرصہ ہوا ہے لیکن حکومت اب تک کسی قاتل کو سزا دینے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ شہدائے سانحہ چلاس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ جو حکومت دن کے اجالے میں نہتے مسافرین پر حملے کر کے ان کے لاشوں پر رقص کرنے والے انسان نما درندوں، اسلام دشمنوں، پاکستان دشمنوں اور امریکہ و اسرائیل کے ٹکروں پر پلنے والے تکفیریوں کے خلاف کاروائی کرنے کی جرائت نہیں کرسکتی ان سے کیا خیر کی توقع کی جاسکتی ہے۔

علامہ آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ چلاس صرف حکومت کی ناکامی نہیں بلکہ سیکیورٹی اداروں، حساس اداروں اور ایجنسیوں کی بھی دہشت گردوں کے حوالے سے نرم گوشہ رکھنے اور نااہلی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ چلاس، سانحہ کوہستان اور سانحہ باباسر امریکی ٹکروں پر پلنے والے تکفیریوں، امریکی خفیہ اداروں، امریکی تنظیموں کی کارستانی ہے۔ اگر گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں تکفیریوں اور امریکی تنظیموں پر پابند عائد نہیں کی جاتی قتل و غارت اور دہشت گردی کے جن پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ تقریب کے آخر میں سانحہ چلاس کے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا مانگی گئی۔
خبر کا کوڈ : 251254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش