0
Friday 5 Apr 2013 13:13

جعلی ڈگری کے حامل اراکین اسمبلیوں کو سزا ملنا خوش آئند ہے، عمران اسماعیل

جعلی ڈگری کے حامل اراکین اسمبلیوں کو سزا ملنا خوش آئند ہے، عمران اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اسماعیل نے جعلی ڈگری کے حامل اراکین اسمبلیوں کی سزاﺅں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی ہی سے تمام معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اور مجرموں کو کٹہرے میں لا کر حقیقی انصاف کیا جا سکتا ہے۔ اگر 65 سالوں میں ملکی قانون کی دھجیاں نہ اڑائی گئی ہوتیں تو آج ملکی خزانے کو لوٹنے والے ایک بار پھر اس ملک کی قسمت کے ساتھ مذاق کرنے کے لیے تیار نہ ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی میڈیا سیل میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے پارٹی امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

عمران اسماعیل نے کہا کہ آج سے پہلے تمام حکمرانوں نے قانون کو اپنے گھر کی لونڈی بنا کر نہ صرف آئین پاکستان کا مذاق اڑایا بلکہ اربوں روپے کی کرپشن کی لیکن تحریک انصاف ملک میں انصاف پر مبنی ایسا نظام رائج کرے گی جس میں ہر امیر و غریب قانون کی گرفت میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا فیصلہ جلد کر دیا جائے گا اور تمام امیدواروں کا اتحاد خوش آئند ہے۔ یہی اتحاد الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم منتظر ہے کہ اسکرونٹی کے عمل میں کون سی بڑی مچھلی پھنستی ہے مگر ابھی تک درجنوں کرپٹ لوگوں کا باآسانی کلیئر ہونا بھی ایک سوالیہ نشان ہے جس سے قوم میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کسی صورت نہیں روکی جا سکتی کیونکہ اب یہ 18 کروڑ عوام کی واحد خواہش ہے۔
خبر کا کوڈ : 251698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش