0
Saturday 6 Apr 2013 02:05

پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخوستیں سماعت کیلئے منظور، پیر کو سماعت ہوگی

پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخوستیں سماعت کیلئے منظور، پیر کو سماعت ہوگی
اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر توفیق آصف اور سابق صدر ہائی کورٹ بار شیخ احسن الدین کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے آئین سے روگردانی اور پامالی کی۔ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں پرویز مشرف کو آئین شکن قرار دے چکی ہے لہذا عدالت وفاقی حکومت کو پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کی کارروائی کیلئے قانون کے مطابق افسر مقرر کرنے کی ہدایت کرے۔ عدالت نے دونوں درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا۔ یہی بینچ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مولوی اقبال حیدر کی اپیل کی بھی ساتھ ہی سماعت کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 251903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش