0
Monday 8 Apr 2013 00:55

پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ، 2 افراد جام شہادت نوش کرگئے

پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ، 2 افراد جام شہادت نوش کرگئے
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آج ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں نے پشاور میں خون کی ہولی کھیلتے ہوئے امام بارگاہ رضی شاہ کے متولی اکبر علی کو شہید کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کے ساتھ موجود مختار حسین شدید زخمی ہوگئے، واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اسی مقام پر دہشتگردوں نے اکبر علی میر کو بھی شہید کیا تھا۔ علاوہ ازیں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے گاوں حاجی مورہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے سید اعجاز حسین کو شہید کر دیا، اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سید اعجاز حسین شاہ کے خاندان کے 6 افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 252440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب