0
Monday 8 Apr 2013 19:47

لاہور کے شیعہ عمائدین کی جانب سے علامہ ناصر عباس جعفری کو مبارکباد

لاہور کے شیعہ عمائدین کی جانب سے علامہ ناصر عباس جعفری کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ شیخ صلاح الدین، اتحاد امت کونسل کے سربراہ الحاج حیدر علی مرزا، آئمہ مساجد لاہور کے عہدیداران علامہ مبارک علی موسوی، علامہ حسنین عارف، علامہ حسنین نقوی، علامہ اظہر حسن کرڑ، علامہ فرمان علی نجفی، علامہ شیخ اسماعیل، علامہ ناصر الحسنی، علامہ صفدر حسین روندوی، علامہ سید حنیف موسوی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حسن رضا قمی نے علامہ ناصر عباس جعفری کو مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
علمائے امامیہ لاہور کے صدر علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ علامہ ناصر عباس جعفری ملت تشیع پاکستان کے لیے ایک امید ہیں، جنہوں نے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے وحدت کی ایک بے مثال تاریخ رقم کی ہے۔ علمائے امامیہ پاکستان کی حمایت انکے ساتھ ہے اور علامہ ناصر عباس جعفری علماء کو ہر میدان میں اپنے ساتھ پائیں گے۔ مدارس دینیہ کی جانب سے، علامہ حیدر علی موسوی پرنسپل درسگاہ علوم اسلامی، علامہ محمد باقر مجلسی جامعہ قرآن عترت، علامہ ابوذر مہدوی جامعہ قرآن ناطق، علامہ کفایت حسین کفایتی جامعہ قرآن عترت ناروال نے بھی مبارکباد دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 252625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش