0
Thursday 11 Apr 2013 22:11

الیکشن کمیشن کا سندھ میں 65 اعلٰی سول و پولیس افسران تبدیل کرنیکا حکم

الیکشن کمیشن کا سندھ میں 65 اعلٰی سول و پولیس افسران تبدیل کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سندھ کی نگران حکومت کو صوبے کے چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، سیکرٹریز سمیت پینسٹھ اعلٰی سول و پولیس افسران کے فوری طور پر تبادلے کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ تمام افسران سابق وزیراعلٰی قائم علی شاہ کے دور میں تعینات کئے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلٰی کے پرنسپل سیکرٹری، پی ایس او، محکمہ تعلیم، بلدیات اور ایس اینڈ جی کے سیکرٹریز، سٹی کمشنر، ڈپٹی کمشنر جامشور، ڈی آئی جی لاڑکانہ، لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں کے 8 ای ڈی اوز ایجوکیشن، پانچ اضلاع کے مختار کار، پندرہ ایس ایس پیز، چار شہروں کے ایس ایچ اوز کا تبادلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تبادلوں کا یہ حکم سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد کی جانب سے متعدد شکایات کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا تھا کہ یہ تقرریاں سیاسی بنیادوں پر کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 253526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش