0
Wednesday 10 Apr 2013 19:11
رجسٹرڈ ووٹرز کا حتمی ڈیٹا جاری

8 کروڑ61 لاکھ 89 ہزار 802 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے، الیکشن کمیشن

8 کروڑ61 لاکھ 89 ہزار 802 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، انتخابات دوہزار تیرہ میں کُل آٹھ کروڑ اکسٹھ لاکھ نواسی ہزار آٹھ سو دو ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری حتمی فہرست کے مرد ووٹرز کی تعداد چار کروڑ پچاسی لاکھ بانوے ہزار تین سو ستاسی جبکہ خواتین ووٹرز تین کروڑ پچھہتر لاکھ ستانوے ہزار چار سو پندرہ ہے۔ پنجاب چار کروڑ بانوے لاکھ انچاس ہزار تین سو چونتیس ووٹرز کے ساتھ بدستور سب سے زیادہ ووٹوں والا صوبہ ہے، سندھ میں ایک کروڑ نواسی لاکھ تریسٹھ ہزار تین سو پچھتہر، خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ بائیس لاکھ چھیاسٹھ ہزار ایک سو ستاون جبکہ بلوچستان میں تنتیس لاکھ تریسٹھ ہزار چھ سو انسٹھ ووٹ رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ فاٹا میں ووٹرز کی تعداد سترہ لاکھ اڑتیس ہزار تین سو تیرہ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں چھ لاکھ پچیس ہزار نو سو چونسٹھ ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی میں گھر گھر تصدیق کے بعد پانچوں اضلاع میں ووٹرز کی تعداد اکہتر لاکھ اکہتر ہزار دو سو سینتیس ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ ووٹ کراچی شرقی میں بیس لاکھ ترانوے ہزار آٹھ سو اٹھانوے ہیں۔ کراچی وسطی میں سولہ لاکھ بتیس ہزار چار سو ستاسی، غربی میں چودہ لاکھ ترانوے ہزار پچپن، جنوبی میں گیارہ لاکھ اکتیس ہزار تین سو چھہتر ووٹ رجسٹرڈ ہوئے ہیں، ملیر میں ووٹرز کی تعداد آٹھ لاکھ بیس ہزار چار سو اکیس ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فہرست میں تئیس مارچ تک رجسٹرڈ کرائے گئے ووٹ شامل ہیں۔ اب اس میں کوئی ردو بدل نہیں ہو گا۔ اسی حتمی فہرست پر گیارہ مئی کو پولنگ ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 253227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش