0
Wednesday 17 Apr 2013 00:22

دہشتگرد الطاف خدا ہے نہ ہم اس سے ڈرتے ہیں، آفاق احمد

دہشتگرد الطاف خدا ہے نہ ہم اس سے ڈرتے ہیں، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کی موجودہ صورتحال الیکشن کیلئے موزوں نہ ہونے کے باوجود انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پر عزم ہیں۔ کراچی کی عوام پر مزید ظلم و ستم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ عوام کو دہشت گردوں اور انکے آقاﺅں سے نجات دلانے کا تہیہ کر لیا ہے اور اب یہ ابہام بھی ختم ہو جانا چاہئے کہ ہم کسی کیلئے کھلا میدان چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر شاہ فیصل کالونی، محمود آباد، لیاری اور PECHSسمیت مختلف علاقوں سے آنے والے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قوم کو باقاعدہ سازش کے تحت نہ صرف باہم دست و گریباں رکھا گیا بلکہ شہر میں بسنے والی دیگر قومیتوں سے بھی تصادم کی فضاء پیدا کی گئی تاکہ کراچی کا تشخص جو کہ علم و آگہی سے عبارت تھا تباہ کیا جا سکے اور گھر گھر صف ماتم بچھائی جا سکے۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا 60 فیصد علاقہ نو گو ایریا بنا ہوا ہے۔ دہشت گردوں اور بھتہ خوروں نے علاقے بانٹے ہوئے ہیں۔ ان حالات میں منصفانہ انتخابات کا سوچ کر ہنسی آتی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومتی سرپرستی میں قائم جن نو گو ایریاز کو سپریم کورٹ گذشتہ ایک سال کی مسلسل سماعت کے دوران ختم نہ کر سکی وہ 24 دن کی قلیل مدت یعنی 11 مئی تک کیسے ختم ہونگے۔

آفاق احمد نے مزید کہا کہ کراچی کی تباہی میں مصروف دہشت گرد جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت اور قومی اداروں کی جانب سے بھرپور سرپرستی کی جا رہی ہے۔ اگر اداروں نے اپنی روش نہ بدلی تو جو آگ آج عوام کے گھر جلا رہی ہے کل انکے اپنے دامن کو بھی جلائے گی۔ آفاق احمد نے مزید کہا کہ کراچی کا مستقبل شہر کے نوجوانوں اور بسنے والی عوام کے ہاتھ میں ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ نے نامساعد حالات کے باوجود قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کرکے ثابت کر دیا کہ دہشتگرد الطاف خدا ہے نہ ہم اس سے ڈرتے ہیں بلکہ عوام کے دلوں سے خوف و دہشت ختم کرنے کیلئے انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور مہاجر قومی موومنٹ کی کامیابی سے نہ صرف مثبت تبدیلی آئے گی بلکہ کراچی کو بھتہ خوروں اور قاتلوں سے بھی نجات مل سکے گی۔ شہر میں بسنے والی تمام قوموں کو خواہ ان کا تعلق کسی بھی زبان، نسل، مسلک یا مذہب سے ہو انہیں اپنے ووٹ کو دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار بنا کر استعمال کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 254898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش