0
Wednesday 17 Apr 2013 00:31

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انتہا پسندوں کو اسمبلی میں جانیکی اجازت دی جا رہی ہے، حامد سعید کاظمی

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انتہا پسندوں کو اسمبلی میں جانیکی اجازت دی جا رہی ہے، حامد سعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ الیکشن کے بارے میں شکوک و شبہات اور بے یقینی ہے، لاء اینڈ آرڈر کی حالت انتہائی خراب ہے۔ جب پارٹیاں الیکشن مہم نہیں چلا سکتیں تو الیکشن شفاف کیسے ہونگے۔؟ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ہائیکورٹ بار بہاولپور میں خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حامد سعید کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ اگر سپورٹرز نے سینیٹ کا ٹکٹ لینے سے منع کیا تو الیکشن لڑوں گا۔ ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، خیبر پختونخواہ میں اے این پی کے رہنمائوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما محفوظ نہیں ہیں۔ جب پارٹیاں کمپین ہی نہیں کرپائیں گی تو الیکشن شفاف کیسے ہونگے؟
خبر کا کوڈ : 254901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش