0
Wednesday 17 Apr 2013 08:39

چین نے پہلی مرتبہ عسکری معلومات پر مشتمل وائٹ پیپر شائع کردیا

چین نے پہلی مرتبہ عسکری معلومات پر مشتمل وائٹ پیپر شائع کردیا
اسلام ٹائمز۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین نے پہلی بار ملک کے فوجی یونٹوں کے بارے میں معلومات ظاہر کر دیں ہیں۔ چین کے محمکمۂ دفاع کی جانب سے جاری ایک وائٹ پیپر کے مطابق ملک کی بری فوج میں کل 8,50,000، بحری فوج میں 2,35,000 اور فضائیہ میں 3,98,000 عملہ ہے۔ وائٹ پیپر کے مطابق بری فوج کے مجموعی طور پر 18 کور، سات فوجی علاقوں (بیجنگ، نانجینگ، چینگدو، گاؤنگژو، شینیانگ، لانژو اور ژینین) میں قائم ہیں۔ وائٹ پیپر کے مطابق ملک کی فضائیہ کی کمانڈ بھی ان سات فوجی علاقوں میں قائم ہے جبکہ بحری فوج کے تین بیڑے ہیں۔ پیپر میں چین کی دوسری آرٹیلری فورس کی بھی وضاحت کی گئی ہے جس میں چین کے کیمائی اور روایتی میزائل نظام بھی شامل ہے۔ 

پیپر میں کہا گیا ہے کہ یہ فورس چین کے اسٹریٹیجک ڈیٹرنس کیلئے انتہائی اہم ہے جس کا بنیادی مقصد دوسرے ممالک کی جانب سے چین پر ہونے والے کیمیائی حملے کو روکنا، جوابی کیمیائی حملے کرنا اور روایتی میزائل سے اہداف کو صحیح طریقے سے نشانہ بنانا ہے۔ پیپر میں امریکہ کی ایشیا میں بڑھتی ہوئی موجودگی کی بنیاد پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پیپر میں کہا گیا ہے، "امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل میں اپنی سکیورٹی اسٹریٹیجی کیلئے جگہ بنا رہا ہے"۔ امریکہ نے اس خطے میں اپنے فوجی اتحاد کو مضبوط کیا ہے اور اکثر خطے میں حالات کو خراب کرتا ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ نے صدر براک اوباما کی پالیسی کے تحت حالیہ سالوں میں ایشیا میں اپنی فوجی طاقت کو بڑھایا ہے۔ وائٹ پیپر میں چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کے مسائل پر بھی بات کی گئی ہے اور متنازعہ جزیرے کے حوالے سے جاپان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 254933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش