0
Monday 25 Mar 2013 22:42

چین نے پاکستان سے ایٹمی تعاون پرامریکی اوربھارتی تشویش مسترد کردی

چین نے پاکستان سے ایٹمی تعاون پرامریکی اوربھارتی تشویش مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ چین نے پاکستان سے ایٹمی تعاون سے متعلق امریکی اور بھارتی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ایٹمی پھیلاؤ سے متعلق عالمی قوانین پر سختی سے کاربند ہے اوراس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھتا ہے، چین اور پاکستان کے درمیان ایٹمی تعاون کے معاملے پر نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے ضابطہ اخلاق کے تحت تعاون کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی بھی مکمل ضمانت حاصل ہے۔ اس لئے پاک چین ایٹمی تعاون کے بارے میں کسی بھی قسم کی تشویش بے بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے چین کے تعاون سے چشمہ پاور پلانٹ میں دو ایٹمی ری ایکٹرز تیار کئے جارہے ہیں تاہم امریکی جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ چشمہ میں ہی پاکستان چین کے تعاون سے 5واں ایٹمی ری ایکٹر بنا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 249079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش