0
Friday 19 Apr 2013 09:42

صدر زرداری کے خطاب سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا، چوہدری مجید

صدر زرداری کے خطاب سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا، چوہدری مجید
 اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کا دورہ مظفرآباد بڑی اہمیت کا حامل تھا۔ آزاد کشمیر کی تعمیروترقی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے بڑا بریک تھرو ثاہت ہو گا۔ تحریک آزادی کا بیس کیمپ ساری ریاست کی ترجمان حکومت کا بیس کیمپ ہے اور اس بیس کیمپ میں صدر پاکستان کی آمد اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جراتمندانہ خطاب سے اس پار ایک اچھا پیغام جائے گا اور تحریک آزادی کشمیر کو نیا جوش ولولہ ملے گا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ صدر پاکستان نے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حوالے سے جو تاریخ ساز خطاب کیا وہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کی مسئلہ کشمیر سے اپنی کمٹمنٹ کا آئینہ دار ہے۔
 
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے کشمیر ایشو کو انٹرنیشلائز کیا اور اپنی ساری سیاسی زندگی میں کشمیریوں سے کی جانے والی کمٹمنٹ کو نبھایا اور کشمیر کاز کو ہر بین الاقوامی فورم پر اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ صدر پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر کشمیر ایشو پر بڑا دلیرانہ موقف اختیار کیا ہے اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی لی جس پر اہل کشمیر ان کے شکرگزار ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صدر پاکستان کے دورہ کے دوران آل پارٹیز کے نمائندہ وفد کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے صدر پاکستان کو بریفنگ اور صدر پاکستان کی طرف سے کشمیر کاز کے لیے بھرپور سیاسی، سفارتی، اخلاقی سپورٹ کی یقین دہانی یقینا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر پاکستان نے پاکستان کے جمہوری و معاشی استحکام کے لیے جو مدبرانہ اقدامات کیے ہیں آنے والا مورخ انھیں تاریخ کا حصہ بنائے گا۔
خبر کا کوڈ : 255677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش