0
Friday 19 Apr 2013 15:33

جنوبی وزیرستان، آزاد امیدوار کے جلسہ پر راکٹوں سے حملہ، 4 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان، آزاد امیدوار کے جلسہ پر راکٹوں سے حملہ، 4 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں این اے 41 سے آزاد امیدوار نصیر اللہ وزیر کے جلسے پر دہشت گردوں نے 4 راکٹ فائر کئے۔ جلسہ گاہ کے قریب ایک راکٹ گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں وانا کے علاقے مغل میں این اے 41 سے آزاد امیدوار نصیر اللہ وزیر کا انتخابی دفتر کے قریب میدان میں جلسہ جاری تھا۔ اس دوران وچہ خورہ کے پہاڑ سے چار راکٹ فائر کئے گئے۔ ایک راکٹ جلسہ گاہ کے قریب گرا، جس سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ ایک راکٹ رستم بازار، ایک اشرف خیل گاوں کے قریب نالے میں اور ایک وانا ایئر پورٹ کے قریب گرا۔ تاہم اب تک سی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر سیکیورٹی فورسز نے وچہ خورہ اور کوند سرائی کے پہاڑوں پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری توپ خانوں سے گولہ باری کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 255765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش