0
Friday 19 Apr 2013 20:36

وزیراعلٰی بلوچستان نے صوبے میں ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے، عارف نظامی

وزیراعلٰی بلوچستان نے صوبے میں ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے، عارف نظامی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات عارف نظامی نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرانے کی سازشیں نہیں بلکہ اعلانات ہو رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر وزیراعظم نے دس ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر قانون اور سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران عارف نظامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلٰی نے شرکت کی جبکہ وزیراعلٰی سندھ کی نمائندگی چیف سیکرٹری نے کی، ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبائی حکومتوں نے انتخابات کے انعقاد اور درپیش مشکلات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے۔ الیکشن کے دوران فوج کی کوئیک رسپانس فورس حساس علاقوں کے قریب تعینات ہوگی، جبکہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام رینجرز، ایف سی، فرنٹیئر کور اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کی دو لاکھ کی نفری بھی ضرورت کے مطابق تعینات کی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کی خدمات بھی روزانہ اجرت کی بنیاد پر حاصل کی جائے گی، کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ عارف نظامی نے بتایا کہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ بلوچستان اور کے پی کے علاوہ ملک بھر میں اسلحہ کی نمائش پر کسی کی قسم کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔ جلسے جلوس پیشگی اجازت سے مخصوص مقامات پر ہونگے اور فاٹا میں سکیورٹی خامیاں دور کی جائیں گی۔ وزارت داخلہ میں قائم خصوصی سیل معلومات کی بنیاد پر فوری اقدامات کریگا۔
خبر کا کوڈ : 255867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش