0
Wednesday 24 Apr 2013 00:10
بلا لے کر گھومنے والوں کے پاس کوئی ایجنڈہ نہیں

شیر پر مہر نہ لگی تو لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری کا دور پھر واپس آجائیگا، نواز شریف

شیر پر مہر نہ لگی تو لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری کا دور پھر واپس آجائیگا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر ہمیں موقع ملا تو پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں گے، ہمارے زمانے میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی بھارت ہم سے بجلی مانگ رہا تھا، اور دُنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی تھی۔ ڈجکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا پاکستان 18 کروڑ عوام کا ملک ہے، حکمرانوں نے پاکستان میں جو کچھ کیا احسان جتا کر کیا، بڑے بڑے کھلاڑی، اناڑی اور مداری عوام کو دھوکا دے رہے ہیں، اس خطے میں اگر کسی ملک میں موٹر وے ہے تو وہ ملک پاکستان ہے، ہم سے پہلے پیپلز پارٹی کا دور تھا مگر موٹر وے ہمارے دور میں بنی، امریکی صدر نے مجھے 5 بار فون کرکے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی کہ بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے نہ کرو، لیکن ہم نے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔ ہمارے ایٹمی دھماکوں کے بعد بھارت کے وزیراعظم بس میں بیٹھ کر پاکستان آئے۔ نوازشریف نے کہاکہ ڈجکوٹ کے عوام کو گیس ملنا ان کا حق ہے، جس 5 سال کے دور میں لوٹ مار اورکرپشن ہوتی رہی، اس دور کے بارے میں کیا مجھے خاموش رہنا چاہیے؟

انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ نوجوانوں کو نہ صرف ڈگریاں ملیں بلکہ روزگار بھی حاصل کریں، سیاست عبادت سمجھ کرکریں گے، کم سے کم وقت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے، وہ دن دور نہیں جب کراچی سمیت ملک بھر میں موٹروے بنائیں گے، اگر ہمیں موقع ملا تو پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں گے، عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیئے۔ نوازشریف کا کہنا تھاکہ جس 5 سال کے دور میں لوٹ مار اورکرپشن ہوتی رہی، اس دور کے بارے میں کیا مجھے خاموش رہنا چاہیئے، میں حق بات کرتا ہوں، کسی کی ذات پر تنقید نہیں کرتا۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کے ائیرپورٹ اور گوادر کی بندرگاہ مسلم لیگ کی حکومت نے بنائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر کراچی اور بلوچستان میں امن قائم کریں گے اور کم سے کم وقت میں لوڈشیڈنگ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے۔ 

نوازشریف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مسلم لیگ ن کو اتنے ووٹ دیں کہ حکومت بنانے کے لیے کسی سے مدد نہ لینی پڑے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے پانچ سال میں کچھ نہیں کیا پھر تنقید تو ہو گی۔ بڑے بڑے کھلاڑی اور مداری عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں گیارہ مئی کو مسلم لیگ ن ہی فتح حاصل کرے گی۔  نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں عوام تباہ و برباد ہو گئے۔ صدر زرداری نے کچھ کیا ہو تو اُن کی تعریف کریں۔ نواز لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ بلا لے کر گھومنے والوں کے پاس کوئی ایجنڈہ نہیں ہے اناڑی کھلاڑی کہتے ہیں سبز پاسپورٹ کی عزت کرائیں گے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ مسائل کو دور کرنے کا ایجنڈا صرف نون لیگ کے پاس ہے ،مسلم لیگ ن کے قائد نے عوام پر زور دیا کہ گیارہ مئی کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں شیر پر مہر نہ لگی تو لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری کا دور پھر واپس آ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 257298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش