3
0
Wednesday 24 Apr 2013 02:11

برادر اسلامی ملک پیسہ لگا کر انتخابات میں ملوث ہونیکی کوشش کر رہا ہے، شیخ رشید

برادر اسلامی ملک پیسہ لگا کر انتخابات میں ملوث ہونیکی کوشش کر رہا ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ 11 مئی کو راولپنڈی والوں سے خدمت کا صلہ مانگیں گے، اگر ایسا نہ ہوا تو قیامت والے دن سوال کریں گے۔ راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 11 مئی کو جمہوریت کی زندگی اور موت کا فیصلہ ہوگا، 5 سال جعلی ڈگری لیکر عوامی نمائندگی کرنے والے جمہوریت نہ چلا سکے اور اب برادر اسلامی ملک پیسہ لگا کر انتخابات میں ملوث ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 60 تعلیمی ادارے جبکہ موجودہ لیڈروں نے جوئے کے اڈے بنائے۔ ظلم کی بات تو یہ ہے کہ راولپنڈی کو دوسرا سہراب گوٹھ بنا دیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ منشیات اور جوئے کے اڈے چلانے والو! 11 مئی سے پہلے بھاگ جاؤ، ان کا کہنا تھا کہ ایفیڈرین کیس میں ملوث بہت جلد جیل میں ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 8 بار وزیر بنا مگر ایک روپے کی کرپشن نہیں کی۔ لوگ ٹکٹوں کیلئے کشکول اٹھائے کھڑے تھے، پر میں نے اسے اپنی اور پنڈی والوں کی توہین سمجھا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ان کو تو ملتان اور کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کی پیشکش تھی، لیکن انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ کارکنوں سے خطاب میں شیخ رشید کا برادر اسلامی ملک کے انتخابی عمل میں ملوث ہونے کا اشارہ سعودی عرب کی طرف تھا۔ چند روز قبل ایک کارنر میٹنگ میں بھی شیخ رشید نے کچھ رہنماوں سے کہا تھا کہ سعودی سفیر انتخابی عمل میں ملوث ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 257324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
شیخ رشید صاحب سے گزارش ہے کہ سعودی عرب کا نام لینے کی زحمت بھی کیا کریں۔
یہ کون سا اسلامی ملک ہے ؟؟
شاید سعودی عرب یا قطر ۔۔۔۔۔؟
United States
kisi aur kanam bhi ho sakta hai
ہماری پیشکش