0
Wednesday 24 Apr 2013 16:20

کوئٹہ میں 2 بم دھماکے، 18 افراد زخمی

کوئٹہ میں 2 بم دھماکے، 18 افراد زخمی

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ ایک گاڑی اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع جیلانی اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے سائیکل میں نصب کر رکھا تھا۔ جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں محمد عادل، زین اللہ، عمران، امان اللہ، غفار، عبدالجلیل، محمد حنیف، قربان علی، شاہد کرد، سعید زبیر، منظور احمد، غلام نبی، عین الدین، جان محمد اور وسیم شامل ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے سے ایک گاڑی اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
 
پولیس نے دھماکے کی جگہ سے ایک دستی بم قبضے میں لیکر ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل کے کے مطابق دھماکے میں ایک سے ڈیڑھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ جو سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں کیچی بیگ تھانے کے قریب دھماکے میں 2 پولیس اہلکار کانسٹیبل عبداللہ اور جاوید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر سول اسپتال پہنچا دیا گیا۔ دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 14 گھنٹوں کے دوران خود کش حملے سمیت 6 دھماکے ہوچکے ہیں۔ جس میں 8 افراد جاں بحق اور 73 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکوں کے بعد کوئٹہ شہر کے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 257541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش