0
Wednesday 24 Apr 2013 23:31

بارشوں کے باعث پسنی میں سیلاب آگیا، دو افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث پسنی میں سیلاب آگیا، دو افراد جاں بحق

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلہ 6 افراد کو بہا کر لے گیا۔ 2 افراد کی نعشیں اور ایک کو زندہ نکال لیا گیا۔ باقی تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی اور گرد و نواح میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ جس سے پسنی کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں چھ افراد بہہ گئے ہیں۔ جن میں 2 افراد کی نعشیں اور ایک کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ جبکہ باقی تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تین افراد موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں جارہے تھے جو سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

خبر کا کوڈ : 257668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش