0
Wednesday 24 Apr 2013 22:32

پاکستان، افغانستان، بھارت اور کشمیر میں زلزلہ، شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی

پاکستان، افغانستان، بھارت اور کشمیر میں زلزلہ، شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم کسی بھی علاقے میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں 71 کلومیٹر زیر زمین تھا اور اس کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، نوشہرہ، اٹک، گوجرانوالہ، قصور، میانوالی، سرگودھا، چنیوٹ، ہری پور، آزاد کشمیر، حطار، اٹک، مہمند ایجنسی، خیبر ایجنسی، اوکاڑہ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، چترال، چارسدہ، شانگلہ، سوات، مانسہرہ اور شبقدر میں محسوس کئے گئے۔ پاکستان کے علاوہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی، مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔ بلند و بالا عمارتیں لڑکھڑاتی رہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق بھارت میں زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں 65.1 کلومیٹر تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی بھی علاقے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 257642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش