0
Sunday 28 Apr 2013 16:05

کراچی، الیکشن مہم کا آغاز ہوتے ہی پانچ روز میں سات دھماکے ہو چکے ہیں

کراچی، الیکشن مہم کا آغاز ہوتے ہی پانچ روز میں سات دھماکے ہو چکے ہیں
اسلام ٹائمز۔ انتخابی مہم کا آغاز ہوتے ہی پانچ روز میں  دھماکوں میں 24 افراد جاں بحق اور 110 زخمی ہو گئے۔ پولیس اور رینجرز منہ تکتی رہی۔ کراچی میں الیکشن مہم کا آغاز ہوتے ہی 23 مارچ کو پیپلز چورنگی پر ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر کے قریب بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے اور فضا سوگ میں ڈوب گئی۔ ابھی شہریوں میں بم دھماکے کا خوف تازہ ہی تھا کہ 25 اپریل کو دوبارہ متحدہ قومی موومنٹ کے الیکشن آفس کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے 6 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے جبکہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 26 اپریل کو عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ این اے 255 کے امیدوار عبدالرحمان کی گاڑی پر دہشتگرد آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے سے بم دھماکہ کیا گیا۔ واقعہ میں عبدالرحمان محفوظ رہے جبکہ دھماکے کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہوا۔ 26 اپریل کو ہی ایک بار بھر دہشتگردوں نے عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کو نشانہ بنایا اور بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔ 27 اپریل کو قصبہ کالونی میں متحد ہ قومی موومنٹ کے یونٹ آفس اور اسکے قریب واقع امام بارگاہ پر ٹائمر ڈیوائس اور دستی بم کے الگ الگ حملوں میں 2 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 27 افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ 27 اپریل کو ہی لیاری کے علاقے کمہار واڑہ پیپلز پارٹی کی انتخابی کارنر مہم کے دوران موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایک بچی اور آدمی جاں بحق جبکہ این اے 249 سے پی پی امیدوار عزیز میمن اور پی ایس 111 سے پی پی امیدوار عدنان بلوچ سمیت 23 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک طرف پولیس اور رینجرز نے لا تعداد ٹارگٹڈ آپریشنز اور چھاپے مگر دوسری جانب تخریب کار قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پہنچ سے دور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 258788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش