0
Monday 29 Apr 2013 01:02
کراچی، کوہاٹ اور پشاور دھماکوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی

تحریک طالبان کا نون لیگ، جے یو آئی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف پر حملے نہ کرنیکا اعلان

تحریک طالبان کا نون لیگ، جے یو آئی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف پر حملے نہ کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کوہاٹ، پشاور اور کراچی میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر حملہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ طالبان شوریٰ کرتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا کہ اس وقت سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے کا طالبان شوریٰ کا فیصلہ صرف سابق حکمراں جماعتوں تک محدود ہے۔ ساتھ ہی جو امیدوار انتخابی عمل کا حصہ بن رہے ہیں ان کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف جیسی جماعتوں پر حملے نہیں کئے جائیں گے۔ 
احسان اللہ احسان نے کہا کہ ہم جمہوریت کو کفر کا نظام سمجھتے ہیں اور اسی لئے کسی سیاسی جماعت کو نشانہ بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ انہیں کس طرح ٹارگٹ کیا جائے۔ جماعتوں کیلئے الیکشن جیتنے کی راہ ہموار کرنے کے بارے میں طالبان ترجمان نے کہا کہ طالبان نہ ان جماعتوں کیخلاف ہیں اور نہ ہی ان کے حق میں ہیں اور نہ ہی ان سے کسی اچھائی کی امید رکھتی ہیں۔ جب آزاد امیدواروں پر ہونے والے حملوں کے بارے میں پوچھا گیا تو احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ یہ امیدوار سیکولر، جمہوری اور غیر اسلامی نظام کا حصہ ہیں۔ اس لئے انہیں بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 258891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش