0
Monday 29 Apr 2013 03:04

ایم ڈبلیو ایم نے روز اول سے عہد کیا تھا کہ قوم کی عزت رفتہ بحال کرائیں گے، علامہ امین شہیدی

ایم ڈبلیو ایم نے روز اول سے عہد کیا تھا کہ قوم کی عزت رفتہ بحال کرائیں گے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ جھنگ میں شیعت کی فتح پورے پاکستان میں فتح ہے اور یہاں پر پسپائی پورے ملک میں پسپائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے امام بارگا قصر عباس (ع) جھنگ میں حلقہ این اے 89 اور پی پی 78 کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ روز جھنگ میں ہونے والے واقعہ کے بعد ملک بھر میں ایس ایم ایس کے ذریعے جاری پروپیگنڈہ میں کوئی غیرت مند شیعہ نہیں بلکہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے روز اول سے خداوند متعال سے عہد کیا تھا کہ قوم کی عزت رفتہ بحال کرائیں گے، اور ہم نے خدا سے عہد کیا تھا کہ اگر ہمیں قوم کی خاطر زہر کا گھونٹ بھی پینا پڑا تو پی لیں گے مگر قوم کو سربلند کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج علاقہ کے معزز اراکین سے مشاورت لی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ اُن افراد سے بھی ملاقات کی گئی ہے کہ جنہوں نے گذشتہ دنوں ہونے والے فیصلہ میں اپنی رائے کا اظہار کیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر افراد سے بھی مشاورت کی جائے گی اور خدا سے دعا ہے کہ ہمیں اس مرحلے میں سُرخرو کرے۔
خبر کا کوڈ : 258923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش