0
Thursday 2 May 2013 20:58

مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، عرفان مشہدی

مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، عرفان مشہدی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلٰی سید عرفان مشہدی موسوی نے کہا ہے کہ اسلام ہی واحد دین ہے جس نے آجر و اجیر کے لیے مکمل، باوقار اور عالمگیر حقوق و اصول متعین کئے، حکمرانوں نے ہمیشہ مزدور طبقے کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لئے اور اقتدار حاصل کیا لیکن تخت پر بیٹھنے کے بعد انہیں مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، جب تک محنت کشوں کے معاشی، تعلیمی اور طبی مسائل حل نہیں ہونگے ملکی استحکام، ترقی و خوشحالی حاصل نہیں ہوسکتی۔ ’’محنتی اللہ کا دوست ہے‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزدور اللہ کا دوست اور اس کے حقوق چھیننے والا آجر ظالم اور اللہ کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آقائے دو عالم رحمت العالمین (ص) نے محنت کش کے ہاتھ کا بوسہ لے کر اور زبان مبارک سے ’’ الکاسب حبیب اللہ‘‘ فرما کر اس کی عظمت و رفعت کو چار چاند لگا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ قیامت کے دن حکمرانوں سے رعایا کے متعلق باز پرس ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 260167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش