0
Sunday 5 May 2013 19:11

11 مئی کو شیر دھاڑے گا نہ بلا چلے گا، ہر طرف تیر ہی تیر ہوگا، بلاول بھٹو

11 مئی کو شیر دھاڑے گا نہ بلا چلے گا، ہر طرف تیر ہی تیر ہوگا، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی اگلی حکومت بنائے گی اور ایک عام کارکن کو جو مقام پیپلز پارٹی میں ملتا ہے وہ کسی اور جماعت میں نہیں ملتا، ہم نے پہلے بھی ورکر کو وزیراعظم بنایا اب بھی ورکر ہی وزیراعظم ہوگا۔ ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو 11 مئی کے دن ہماری طاقت کا پتہ چل جائے گا، شیر کے دھاڑنے اور بلا چلانے کے دعوے کرنے والوں کو اس دن صرف تیر ہی تیر نظر آئے گا۔ وہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق اس رابطے کے دوران پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا احتساب کرنے کی باتیں کرنے والوں کا عوام 11 مئی کو ووٹوں سے احتساب کریں گے اور جیت کے نعرے لگانے والے اس بات کی فکر کریں کہ یہ دن ان کی شکست کا دن ثابت ہوگا اور اس دن عوام کی فتح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے تمام رہنماؤں سے لمحہ بہ لمحہ رابطے میں ہوں۔ بلاول بھٹو نے دونوں سابق وزرائے اعظم سے اپر پنجاب اور جنوبی پنجاب کی انتخابی مہم اور امیدواروں کی پوزیشن بھی معلوم کی اور کہا کہ الیکشن کے دن سب کو پیپلز پارٹی کی طاقت کا پتہ چل جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 260980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش