0
Monday 6 May 2013 18:41
امریکہ اور اسرائیل شام میں بدامنی پھیلا رہے ہیں

پاکستان نے شام میں توہین صحابہ کیخلاف احتجاج ریکارڈ نہ کروایا تو حکومت کیخلاف احتجاج کرینگے، اطہرالقادری

پاکستان نے شام میں توہین صحابہ کیخلاف احتجاج ریکارڈ نہ کروایا تو حکومت کیخلاف احتجاج کرینگے، اطہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور تحفظ ناموس رسالت (ص) محاذ کے نائب صدر علامہ پیر محمد اطہر القادری نے کہا کہ شام میں صحابہ کرام کے مزارات کی توہین کو برداشت نہیں کیا جائے گا او آئی سی مردہ گھوڑے کا کردار بند کرے اور حالات کے پیش نظر شام میں صحابہ کرام کے مزارات کی توہین کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ انہوں نے کہا شعائر اسلام کی توہین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ شام میں صحابہ کرام کے مزارات کی توہین کے خلاف دفتر خارجہ کی طرف سے بھرپور مذمتی بیان جاری کرے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستانی عوام حکومت پاکستان کے خلاف ریلیاں اور جلوس نکالے گے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ 18 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے صحابہ کرام کے مزارات کی توہین کے حوالے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے۔
علامہ پیر محمدا طہر القادری کا کہنا تھا کہ صحابہ کرام کے مزارات اسلام کی نشانیوں میں نشانیاں ہیں، لہذا حکومت پاکستان اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے میں تاخیر سے کام نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل شام میں بدامنی پھیلا رہے ہیں اور استعماری قوتیں بشارالاسد کے خلاف متحد ہو کر شعار اسلام کی توہین کرکے امت مسلمہ کو مشتعل کر رہی ہیں، اس صورت حال میں پوری امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حرمت صحابہ پر اٹھ کھڑی ہو۔
خبر کا کوڈ : 261335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش