0
Wednesday 8 May 2013 17:43

ووٹ کی طاقت کو اکھٹا ہوکر ایک ہدف کی جانب گامزن ہونا چاہیے، جو ملک و ملت کے مفاد میں ہو، علامہ حسن ظفر

ووٹ کی طاقت کو اکھٹا ہوکر ایک ہدف کی جانب گامزن ہونا چاہیے، جو ملک و ملت کے مفاد میں ہو، علامہ حسن ظفر
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ سیاسی عمل میں اپنی شناخت کے ساتھ داخل ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ووٹ کی طاقت کو اکھٹا ہوکر ایک ہدف کی جانب گامزن ہونا چاہیئے۔ جو ملک و ملت کے مفاد میں ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے علاقہ علمدار روڈ پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ کوئٹہ کے عوام باشعور ہونے کے ساتھ ساتھ باہمت اور صابر بھی ہیں۔ جنہوں نے کٹھن حالات میں بھی پرامن اور میدان میں حاضر رہ کر اس کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری نظریں کوئٹہ میں اس تلاش میں ہیں کہ کہیں کوئی بوڑھا ضعیف شخص نظر آ جائے جو دہشتگردی سے سہم گیا ہو لیکن یہاں کا کوئی شیعہ ضعیف ہے ہی نہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ حسین (ع) کی محبت کی حرارت نے سب کو زندہ و بیدار و جوان رکھا ہوا ہے۔ زندگی اور موت انسان کے اختیار میں نہیں، اس کا اختیار خدا نے اپنے پاس رکھا ہے۔ ہاں ایک چیز ہے جس کا اختیار انسان کے پاس ہے، وہ چیز ہے عزت یا ذلت کی موت۔ بدنصیب ہے وہ شخص جو ذلت کی موت مرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو شدت پسندی اور دہشتگردی سے نجات دلانا انتہائی ضروری ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ عوام کے نمائندے اس سلسلے میں اپنا بھرپور کرداد ادا کریں۔ لوٹ کھسوٹ کی بجائے عوامی مسائل کو حل کرنے میں خود کو مصرف رکھنا تمام منتخب نمائندوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ آ کر سالوں کی حسرت پوری ہو گئی، میں نے کل پوری رات دعائیں کر کے گزاری کہ کہیں کوئی ایسا مسئلہ پیش نہ آئے جو مجھے کوئٹہ جانے سے روک دے، لیکن میری دعائیں قبول ہو گئیں۔
خبر کا کوڈ : 261930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش