0
Friday 10 May 2013 17:31

بلوچستان کے دو حلقوں میں انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست خارج

بلوچستان کے دو حلقوں میں انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست خارج

اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بنچ نے محمد عالی خان بگٹی کی جانب سے دائر کردہ آئینی پٹیسن اور ایک علیحدہ درخواست جس میں این اے 265 کوہلو/ڈیرہ بگٹی اور پی بی 24 سوئی/ڈیرہ بگٹی میں عام انتخابات کو پولنگ سکیم کے اجراء اور پٹیشن کے نمٹائے جانے تک روکنے کی درخواست کی گئی تھی، کو خارج کردیا ہے۔ مذکورہ پٹیشن اور درخواست عبدالغفار نامی شخص کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔ قبل ازیں محمد عالی بگٹی کی جانب سے دائر کردہ آئینی ٹیشن 2013/250 جو انہوں نے پی بی 24 ڈیرہ بگٹی سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف دائر کی تھی، کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اپنے 16 اپریل 2013ء کے فیصلے میں محمد عالی خان بگٹی کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی۔ جبکہ مذکورہ درخواست میں عدلیہ کو بتایا گیا کہ محمد عالی خان بگٹی این اے 265 کوہلو/ڈیرہ بگٹی سے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

عدلیہ نے عام انتخابات سے محض ایک روز قبل این اے 265 کوہلو/ڈیرہ بگٹی میں انتخابات کو روکنے کی درخواست کو ناقابل فہم اور انتخابی قوانین اور آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹیشنز کی درخواست میں یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مذکورہ حلقے میں انتخابات کو روک دینے سے کونسے امیدوار متاثر ہوں گے۔ جبکہ اس سے قبل پٹیشنز محمد عالی بگٹی خود مذکورہ حلقے سے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں۔ اور اب اس حلقے میں انتخابات کو رکوانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے مذکورہ حلقہ میں انتخابات رکوانے کے حوالے سے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔

خبر کا کوڈ : 262502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش