0
Saturday 11 May 2013 11:42

عوام کشمیریوں کے حقیقی پشتیبانوں کو ایوان میں پہنچائیں، عبدالرشید ترابی

عوام کشمیریوں کے حقیقی پشتیبانوں کو ایوان میں پہنچائیں، عبدالرشید ترابی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ قوم ہندوستان کے یاروں اور امریکہ کے پیاروں سے نجات حاصل کرنے کے لیے آج تاریخی فیصلہ کرے۔ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیر سے پھوٹنے والے دریا پاکستان کو سیراب کر رہے ہیں۔ ہندوستان ان  دریائوں کو بند کر کے پاکستان کو بنجر صحراء میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں میاں اسلم اور زبیر فاروق کے آخری انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 65 سال سے چند خاندان ہماری گردنوں پر سوار ہیں اور نسل در نسل ملک پر مسلط چلے آ رہے ہیں۔ جن کے خاندانوں کی خواتین بھی ملکی معاملات میں دخیل ہیں۔ ان چوروں، لیڑوں اور ظالموں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ جب تک عوام ان کی ضمانتیں ضبط نہیں کرائیں گے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ 11 مئی کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے۔ گو انتخاب کے ذریعے مکمل انقلاب برپا نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کے ذریعے جزوی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کرپشن کے حوالے سے جو رپورٹ شائع کی ہے ان میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے درجنوں لوگ شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم ملک میں ایسا انقلاب چاہتے ہیں جو جذبوں سے بھرپور اور زندگی کی ترجیحات کو تبدیل کرنے والا ہو۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کامیابی کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کی ضمانت ہے۔ اںھوں نے قوم سے اپیل کی کہ اس تاریخی مرحلے پر تاریخ ساز فیصلہ کرے۔ کشمیریوں کے حقیقی پشتیبانوں اور ترجمانوں کو ایوان میں پہنچائیں۔

خبر کا کوڈ : 262706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش