0
Friday 21 May 2010 12:00

ملعون امریکی کارٹونسٹ نے فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پر معافی مانگ لی

ملعون امریکی کارٹونسٹ نے فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پر معافی مانگ لی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق توہین رسالت کی مرتکب امریکی کارٹونسٹ مولی نوریس نے فیس بک پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاکوں کے مقابلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں سے معافی مانگ لی۔مولی نوریس نے اپریل میں ایک ٹی وی چینل پر توہین رسالت پر مبنی پروگرام کو نشر نہ کرنے پر یہ تجویز دی کہ خاکوں کا ایک مقابلہ کرایا جائے، جسمیں لوگ مسلمانوں کے رسول کے خاکے بنائیں۔لیکن جب فیس بک نے اس مقابلے کا اعلان کیا اور اس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے زبردست ردعمل کا اظہار کیا گیا تو مولی نوریس نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں سے معا فی طلب کی ہے۔
مولی نوریس نے فیس بک سے مقابلہ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔مولی نے کہا ہے کہ اس نے سنجیدگی سے یہ تجویز پیش نہیں کی تھی،مولی نے تسلیم کیا کہ فیس بک کا یہ مقابلہ مسلمانوں کی تعلیمات کیخلاف ہے اور اس پر مسلمانوں کے احتجاج سے آزادی اظہار رائے کے حق کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
روزنامہ جسارت کے مطابق امریکی کارٹونسٹ نے فیس بک پر گستاخانہ خاکے بنانے پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی۔امریکی شہر سیٹل سے تعلق رکھنے والی امریکی کارٹونسٹ مولی نورس نے کہا ہے کہ انہوں نے 20مئی کو گستاخانہ خاکے بنانے کا دن منانے کی تجویز نہیں دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی بات مفروضہ تھی جسے غلط انداز میں لیا گیا اور پھر ایسا ممکن بنانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی ایسا فیس بک پیج انہوں نے قائم کرنے کو نہیں کہا تھا جس پر گستاخانہ خاکے بنانے کو کہا گیا ہو اور نہ ہی انہیں ایسی کوئی تصویر موصول ہوئی۔انہوں نے مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اس دن کو منانے کا اعلان واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ 
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ملعون امریکی کارٹونسٹ مولی نورس نے توہین آمیز خاکے فیس بک پر بنانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے۔ملعون مولی نورس نے امریکی ٹی وی چینل کامیڈی سینٹرل پر ایک شو کے دوران بھی توہین آمیز خاکے بنائے تھے جس کے بعد فیس بک پر باقاعدہ ایک پیج ترتیب دے دیا گیا جس پر ہر کوئی توہین آمیز خاکے بنا کر اپ لوڈ کر سکتا تھا۔ملعون کارٹونسٹ نے اب تمام مسلمانوں سے معافی مانگی ہے اور فیس بک ویب سائٹ سے اپنا یہ توہین آمیز صفحہ ختم کر دیا ہے۔فیس بک پر اس کے متبادل کے طور پر ایک صفحہ بھی ترتیب دیا گیا تھا جس پر ایک لاکھ سے زائد افراد نے توہین آمیز خاکوں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔ملعون کارٹونسٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے لوگوں کو 20 مئی کو توہین آمیز خاکے بنانے کی کوئی دعوت نہیں دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 26284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش