0
Saturday 22 May 2010 10:37

مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والا پیج"فیس بک"سے ہٹا دیا گیا

مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والا پیج"فیس بک"سے ہٹا دیا گیا
 لاس اینجلس:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا سبب بننے والا گستاخانہ پیج"فیس بُک"سے  ہٹا دیا گیا ہے۔بیرونی ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ یہ متنازعہ پیج اسے تخلیق کرنے والے نے خود ہی ختم  ہو،تاہم فیس بُک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس توہین آمیز پیج کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ کے ایک یُوزر نے توہین آمیز خاکے بھجوانے کا مقابلہ کرانے کیلئے فیس بک پر ایک پیج تخلیق کیا تھا جس کیلئے آخری تاریخ 20مئی تھی اور یہ ممکن ہے کہ مقابلہ مکمل ہونے پر اس گستاخانہ پیج کے خالق نے ازخود اسے ہٹا دیا ہو کیونکہ یہ اپنا مقصد پورا کر چکا ہے۔فیس بک پر توہین آمیز پیج کے خلاف مسلمانوں کے مختلف طبقات کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد پاکستان میں یہ ویب سائٹ بلاک کر دی گئی تھی۔
 آج نیوز کے مطابق سماجی تعلقات کی ویب سائٹ فیس بک سے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں پر مشتمل صفحے کو ہٹا دیا گیا ہے۔ فیس بک انتظامیہ کے مطابق انہوں نے اس بارے میں کوئی کارروائی نہیں کی۔تاہم اس چیز کا امکان ہے کہ اس صفحے کے بنانے والے نے ہی یہ قدم اٹھایا ہو۔انہوں نے مزید بتایا کہ دنیا بھر سے ایک لاکھ افراد نے اس صفحہ کا دورہ کیا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صفحے کا مقصد پورا ہو چکا ہے اسلئے اسے ہٹا دیا گیا ہو گا۔اس سے پہلے پاکستان نے کہا تھا کہ فیس بک اور یو ٹیوب توہین آمیز خاکوں پر مبنی لنکس ہٹا دیں تو سروس کی بحالی پر غور کیا جائے گا۔تاحال حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 26327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش