0
Tuesday 14 May 2013 11:04

چیف جسٹس اور آرمی چیف الطاف حسین کی ملک دشمنی کا نوٹس لیں، سُنی تحریک

چیف جسٹس اور آرمی چیف الطاف حسین کی ملک دشمنی کا نوٹس لیں، سُنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ طاہر اقبال چشتی، عطاءالرحمن دھنیال، صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف الطاف حسین کی ملک دشمنی کا نوٹس لیں۔ الطاف حسین پاکستان کو دھمکی دینے کی بجائے اپنے تمام دہشتگردوں کو بھارت لے جائیں۔ کراچی کے عوام کو بھارت کی ایجنٹ جماعت MQM نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ حکمران دہشتگردوں کے سامنے بھیگی بلی بننے کی بجائے فوری کاروائی عمل میں لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیطرف سے پاکستان مخالف بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کی۔

سُنی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو جو مینڈیٹ دیا ہے امید ہے کہ نواز لیگ کراچی میں حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری اور قوم سے کیا وعدہ بھی پورا کرے گی۔ نئی آنے والی حکومت کو ملکی معیشت، دہشت گردی بے روز گاری، غربت، جہالت اور لاقانونیت جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ حکومت کے تمام اچھے اقدامات کی مکمل حمایت کریں گے مگر کسی بھی طرح کی مذہبی سیاسی فرقہ واریت اور تعصب بندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے بھارتی ایجنٹ ہونے پر کسی کو کوئی شک اور شبہ نہیں ہونا چا ہئے۔ بلدیاتی انتخابات بروقت ہونے چاہئے۔ عوام ایم کیو ایم کی کسی بھی طرح کی دھمکیوں کو اب خاطر میں نہیں لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 263638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش