0
Wednesday 15 May 2013 21:04

امریکہ اپنے من پسند نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، سنی اتحاد کونسل

امریکہ اپنے من پسند نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماؤں مفتی محمد حسیب قادری، پیر محمد اطہر القادری، طارق محبوب، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، محمد نواز کھرل، مفتی محمد سعید رضوی، رانا محمد عرفان اور صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی نے کہا ہے کہ الیکشن میں جذبہ ہار گیا ہے اور قبضہ جیت گیا ہے، جنون ہار گیا ہے اور قارون جیت گیا ہے۔ چیف جسٹس مبینہ دھاندلی کا ازخود نوٹس لیں۔ آزاد عدلیہ کا امتحان اب شروع ہوا ہے۔ مسلم لیگ نون نے پنجاب میں سرکاری انتظامیہ اور بدمعاشوں کے ذریعے الیکشن جیتا ہے۔ مسلم لیگ نون پنجاب میں ایم کیو ایم کا طرز عمل اپنا چکی ہے۔ دھاندلی نے الیکشن کے نتائج مشکوک بنا دیئے ہیں اور الیکشن 2013ء ہمیشہ متنازع الیکشن کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت پر ہر طرف سے انگلیاں اٹھ رہی ہیں اور پورا ملک دھاندلی کی شکایات سے گونج رہا ہے۔ جس کا جہاں بس چلا اس نے وہاں دھاندلی کی۔ بعض پولنگ اسٹیشنوں پر 100فیصد سے بھی زائد ٹرن آؤٹ کے باوجود الیکشن شفاف ہونے کے دعوے مذاق ہیں۔ الیکشن کمیشن اور نگران حکومتوں نے قوم کو مایوس کیا ہے۔ الیکشن میں انٹرنیشنل ڈیزائن پر عمل ہوا ہے اور عوام کو بیوقوف بنایا گیا ہے۔ پنجاب کی سرکاری انتظامیہ نے مسلم لیگ نون کا مکمل ساتھ دیا۔ امریکہ اپنے من پسند نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے کیونکہ امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کے لیے نواز شریف کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 264279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش