0
Thursday 16 May 2013 19:31

الطاف حسین کے بیان پر سیاسی قیادت کی گائیڈ لائن کا انتظار ہے، اعزاز چوہدری

الطاف حسین کے بیان پر سیاسی قیادت کی گائیڈ لائن کا انتظار ہے، اعزاز چوہدری
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے حالیہ بیان پر برطانوی حکومت سے پاکستان کے رابطے کا انہیں علم نہیں۔ دفتر خارجہ کو اس بارے میں سیاسی قیادت کی گائیڈ لائن کا انتظار ہے۔ بھارت سے جامع مذاکرات یا بات چیت کیلئے کوئی نیا رابطہ نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ دفتر خارجہ نے الطاف حسین کے بیانات کو دیکھا اور سنا ہے۔ دفتر خارجہ کے مؤقف اور پوزیشن سے میڈیا کو آگاہ نہیں کرسکتا۔ اس حوالے سے سیاسی رہنمائوں کی گائیڈ لائن کا انتظار ہے۔ سیاسی قیادت کی پوزیشن واضح ہونے کے بعد ہی کوئی بیان دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کیلئے کوئی نیا رابطہ نہیں ہوا۔ امید ہے کہ مستقبل قریب میں پاک بھارت تعلقات مثبت انداز سے آگے بڑھیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے کنٹریکٹ یا نان کیریئر سفراء کی تعداد 15 ہے، ان سفیروں کے مستقبل کا فیصلہ نئی منتخب حکومت ہی کرسکتی ہے۔ ہمارے پاس ان سفیروں کے مستقبل کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بار بار پاک افغان سرحد پر موثر مینجمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ سرحد محفوظ بنا کر ہی بارڈر کراسنگ اور فائرنگ کے واقعات کم ہوسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 264584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش