0
Friday 17 May 2013 13:25

کراچی، این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ 19 مئی کو ہو گی

کراچی، این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ 19 مئی کو ہو گی
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر کراچی میں 19 مئی اتوار کو ری پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اتوار کو این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر 19 مئی کو دوبارہ پولنگ ہوگی جہاں 166 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ 43 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی کل تعداد 86 ہزار 316 ہے جن میں 48 ہزار 442مرد جبکہ 37 ہزار 874 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ 166 پولنگ بوتھ میں 83 خواتین اور 83 مردوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ ری پولنگ ہونے والے پولنگ اسٹیشنز صدر اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں پاکستان چوک، ریلوے کالونی، ہجرت کالونی، باتھ آئی لینڈ، شیریں جناح کالونی، بزرٹہ لائن، کالا پل، کینٹ اسٹیشن، پنجاب کالونی، دہلی کالونی، ڈیفنس فیز 4، فیز 7، فیز 8 اور قیوم آباد میں بنائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے انتخابی عملے کی ڈیوٹٰیاں لگانے کا کام بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ این اے 250، پی ایس 112 اور پی ایس 113 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ اتوار کو ہو گی۔ جس میں قومی اسمبلی کیلئے سفید اور صوبائی اسمبلی کیلئے سبز رنگ کے بیلٹ پیپرز استعمال کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 264799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش