0
Thursday 16 May 2013 18:42

حالیہ الیکشن میں ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی، علامہ عبدالخالق اسدی

حالیہ الیکشن میں ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالخالق اسدی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ حالیہ الیکشن میں ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی۔ الیکشن کے فوراً بعد لوگوں کو صورتحال کی سمجھ نہیں آ رہی جبکہ ایک عرصے میں جب اس پر تبصرے اور تجزئیے ہوں گے تو پھر لوگوں کو معلوم ہوگا کہ کتنی بدترین دھونس اور دھاندلی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ میں قومی اسمبلی کی سیٹ پر مولویوں نے اتنا ووٹ آج تک نہیں لیا جتنا اس دفعہ بتایا گیا ہے۔ ان مولویوں کے حامیوں میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ اس کے باوجود بھی ووٹ بہت زیادہ بتائے جا رہے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی واضح مثال یہ ہے کہ چنیوٹ میں ٹوٹل کاسٹ ووٹ ایک کروڑ 75 لاکھ اور کچھ ہیں، آج تک تاریخ کے اندر ایسا نہیں ہوا، کچھ نہ کچھ تو دال میں کالا ضرور ہے کہ ووٹوں کی اتنی ساری تعداد بیان کرکے چند لوگوں کو پروموٹ کیا اور انہیں کامیاب بنایا، یہ تاریخ کی بدترین دھونس اور دھاندلی تھی جو کہ اس دفعہ کے الیکشن میں ہوئی۔ اب فی الوقت اس کو ثابت کرنا اتنا آسان نہیں لیکن کچھ عرصے کے بعد جب تجزیہ نگار اپنا تجریہ پیش کریں گے تو دھاندلی خوب ثابت ہو جائے گی، اس دھاندلی میں ایک مخصوص پارٹی کو نوازا گیا ہے اور اس پارٹی کو جتنا مارجن دیا جا رہا ہے یہ بالکل ناممکن سی بات ہے۔

علامہ اسدی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ایک لاکھ کچھ ووٹوں سے جیتا ہے جبکہ پورے حلقے میں ووٹرز کی تعداد ہی اتنی نہیں، اگر ثابت ہو جائے کہ کسی ایک جگہ پر دھاندلی ہوئی ہے اور الیکشن کمیشن اس پر ایکشن نہ لے تو، کراچی اور سندھ کے اندر دھاندلی کی گئی۔ اسی طرح جنوبی پنجاب کے اندر دھاندلی کی گئی اور ان تمام کی ویڈیوز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائیں جائیں، یعنی اگر ایک آدمی ووٹ کاسٹ کرتا ہے تو آزادانہ طور پر ووٹ کاسٹ کرے اور اگر گھر واپس آئے تو بھی آزادانہ طور پر آئے گا اور اس کے اوپر دہشت گردی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جھگڑے سے پہلے جھگڑے کا سدباب کرنا ہوتا ہے، دہشت گردی کے ماحول میں کبھی بھی شفاف الیکشن متوقع نہیں، کوئی بھی انسان اس طرح اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے گا، اسی لیے تمام جماعتوں سنی تحریک، اے پی ایم ایل، جماعت اسلامی، ایم ڈبلیو ایم سمیت دیگر نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا اور نتائج کو قبول کرنے سے انکار کر دیا، آپ اگر پوری ویڈیو دیکھیں تو آپ کو کہیں بھی فوج یا رینجرز نظر نہیں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 264619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش