0
Thursday 23 May 2013 15:08

علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ شہنشاہ نقوی کی عیادت اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ شہنشاہ نقوی کی عیادت اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کراچی کے مقامی اسپتال گئے اور گذشتہ دنوں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا فرمائی۔ اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے علامہ شہنشاہ نقوی کے دو رفقاء کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نوابشاہ سے کراچی واپسی پر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں ان کے دو رفقاء جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ علامہ شہنشاہ نقوی شدید زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 266600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش