0
Wednesday 29 May 2013 21:23

کوئٹہ سے ایم ڈبلیو ایم کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سید آغا محمد رضا لاہور پہنچ گئے

کوئٹہ سے ایم ڈبلیو ایم کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سید آغا محمد رضا لاہور پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بلوچستان کوئٹہ سے نومنتخب ایم پی اے سید آغا محمد رضانجی دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ لاہور ائیر پورٹ پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور رکن مرکزی سیاسی کونسل سید اسد عباس نقوی نے استقبال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب کا دورہ کیا۔ صوبائی سیکرٹریٹ کے کارکنوں نے اُن کا استقبال کیا اور گل پاشی کرکے خوش آمدید کہا۔ کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو میں کرتے ہوئے نومنتخب ایم پی اے سید آغا محمد رضا نے کہا کہ کوئٹہ میں ہماری کامیابی آپ جیسے مخلص کارکنوں اور ہماری خواتین کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، بدترین دھاندلی کرکے بھی ہمیں ہرایا نہیں جا سکا، کوئٹہ کے عوام کی مجلس وحدت مسلمین سے والہانہ محبت ہے کہ قیام پاکستان کے بعد پہلی دفعہ کسی مذہبی ، سیاسی جماعت نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا انشاء اللہ ہم اپنی وہ عوام جنہوں نے ہم پر اعتماد کر کے ووٹ دیا ہے اور جنہوں نے ہماری مخالفت کی ہے دونوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت کا اصل سرچشمہ صرف اور صرف خدا وند متعال کی ذات کے بعد کوئٹہ کے غیور عوام ہیں جس میں ہمارے اہلِ سنت پشتون بلوچ بھائی شامل ہیں جنہوں نے اعتماد کرتے ہوئے ہمارے کندھوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد کردی ہے اور میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ خدا ہمیں عوامی خدمت اور اُن کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کی توفیق دے۔
خبر کا کوڈ : 268818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش