0
Saturday 8 Jun 2013 19:14

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، جے یو آئی (ف) کا حکومت میں شمولیت کا فیصلہ

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، جے یو آئی (ف) کا حکومت میں شمولیت کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) نے قومی اسمبلی میں حکومتی بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ مولانا کہتے ہیں ملکی مفاد میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں گے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کو حکومت میں شمولیت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ملکی مفاد میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کی جماعت حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وزیراعظم نے حکومت میں شمولیت کے فیصلے پر فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ موجودہ صورتحال میں عوام اور سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہایت ضروری ہے۔ جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام (ف) کی ترجیحات کو تسلیم کر لیا ہے۔ دونوں جماعتیں باہمی مشاورت سے کابینہ اور کمیٹیوں کے قلمدان وضع کریں گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کرکے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور حکومتی اتحاد سے متعلق امور پر مشاورت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔ وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق پرائم منسٹر ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ نون اور جے یو آئی (ف) کی مشترکہ حکمت عملی اور تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے سندھ کے رہنما ممتاز بھٹو نے بھی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 271680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش