0
Monday 17 Jun 2013 19:00

شہباز شریف کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، صوبائی بجٹ کی منظوری دیدی

شہباز شریف کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، صوبائی بجٹ کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج 90 شاہراہ قائداعظم پر پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، مشیر، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی میزانیہ برائے مالی سال 2013-14 کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ اجلاس نے مالیاتی بل اور صوبائی میزانیہ برائے مالی سال 2012-13 کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ترقیاتی اخراجات برائے مالی سال 2013-14اور نظرثانی شدہ ترقیاتی بجٹ 2012-13کی بھی منظوری دی گئی۔ سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ نے کابینہ کو صوبائی میزانیہ 2013-14 کے نمایاں خد و خال سے آگاہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب کا مالی سال 2013-14کا بجٹ صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار اداکرے گا اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی وزراء اور سرکاری حکام وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ قوم کاایک ایک لمحہ قیمتی ہے اور ہمیں وقت ضائع کئے بغیر آگے بڑھناہے ،عوام کی فلاح وبہبود کے لئے شروع کئے جانے والے منصوبوں پر بلاتاخیر عملدرآمد کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں ٹیکس جمع کرنے کا بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے ہمیں ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے اور ٹیکس چوری کا راستہ روکنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکس جمع کرنے والی مشینری کو درست کرناہے کیونکہ ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے اور قوم کا پیسہ کسی کی ذاتی جیب میں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے، پنجاب حکومت صوبے میں عادلانہ اور منصفانہ نظام کے لئے ٹھوس حکمت عملی پر عمل پیرا ہو گی، غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ اشرافیہ اور امراء پر ٹیکس لگایاگیاہے۔وزیراعلیٰ نے بجٹ کی تیاری میں دن رات کام کرنے پر اپنی سیاسی ٹیم ،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ اور دیگرسرکاری حکام اور ان کے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 274398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش