0
Wednesday 19 Jun 2013 16:57

علامہ ناصر عباس جعفری کی نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو مبارک باد

علامہ ناصر عباس جعفری کی نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو مبارک باد
اسلام ٹائمز۔ ملت پاکستان بالخصوص مجلس وحدت مسلمین پاکستان پر امن، منصفانہ، عادلانہ اور شفاف انتخابات کے نتیجے میں صدر جمہوری اسلامی ایران منتخب ہونے پر ڈاکٹر حسن فریدون روحانی کو مبارک باد پیش کرتی ہے، جمہوری اسلامی ایران میں انتقال اقتدار کا عادلانہ نظام پوری دنیا کے لئے باعث تقلید ہے۔ امید ہے کہ پاکستان اور ایران میں برسر اقتدار آنے والی دونوں نئی حکومتیں خطے میں قیام امن اور باہمی مظبوط روابط کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس اسلام آباد سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امام سید علی خامنہ ای کی مدبرانہ قیادت میں حکومت اسلامی اپنی عوج کمال کی جانب گامزن ہے اور ایک مرتبہ پھر مضبوط جمہوری حکومت کی تشکیل رہبر معظم کی بابصیرت قیادت کی ہی مرہون منت ہے، امید ہے کہ نومنتخب صدر جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر حسن روحانی رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے فکر و فلسفے کی روشنی میں حکومت اسلامی اور ملت اسلامی کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل دونوں نئی حکومتوں کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ایران اور پاکستان کی حکومتیں کسی بھی بیرونی پریشر کو مسترد کرتے ہوئے جلد از جلد اس منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچائیں جو کہ دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں معاون و مددگار ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قائم تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، جن کی بنیاد اسلامی ثقافت، اسلامی فن تعمیر، اسلامی تعلیمات، اسلامی حجاب اور سب سے بڑھ کر اسلامی انقلاب سے عشق و محبت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم نواز شریف اور نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی پاک ایران برادرانہ اسلامی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے اپنی تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 274986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش