0
Saturday 5 Jun 2010 08:39

غزہ کی محصور عوام کیلئے فریڈم فلوٹیلا ٹو بھیجا جائے گا،سید حسن نصراللہ

غزہ کی محصور عوام کیلئے فریڈم فلوٹیلا ٹو بھیجا جائے گا،سید حسن نصراللہ
 بیروت:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ امدادی قافلے پر حملہ کر کے اسرائیل نے اپنے دوست ترکی کو کھو دیا ہے۔غزہ کی محصور عوام کیلئے فریڈم فلوٹیلا ٹو بھیجا جائے گا۔بیروت میں ہزاروں افراد کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ امدادی بحری بیڑے پر اسرائیلی جارحیت پر ترکی کا سخت ردعمل قابل تعریف ہے۔ اسرائیل نے اپنی حرکت سے اپنے اہم اتحادی ترکی کو کھو دیا ہے۔جو خطے میں ایک اہم اسٹرٹیجک تبدیلی ہے۔ 
ترکی کا اسرائیل سے معاشی اور فوجی تعاون ختم کرنا زلزلہ ثابت ہو گا۔حسن نصر اللہ نے لبنان کی مسلم اور عیسائی برادری سے اپیل کی کہ فریڈم فلوٹیلا ٹو میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔اور غزہ کے محصور بھائیوں اور بہنوں کی اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑ ڈالیں۔
خبر کا کوڈ : 27614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش