0
Wednesday 26 Jun 2013 09:49

منموہن سنگھ کا دورہ مقبوضہ کشمیر، کہا ترقی کیلئے پائیدار امن شرط اوّل ہے

منموہن سنگھ کا دورہ مقبوضہ کشمیر، کہا ترقی کیلئے پائیدار امن شرط اوّل ہے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ جموں و کشمیر میں دستیاب پن بجلی کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، اس کے علاوہ انہوں نے موجودہ موسم کے دوران بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ میں اضافہ کے مد نظر رکھتے ہوئے 150 میگاواٹ اضافی بجلی ریاست کو فراہم کرنے کو ہری جھنڈی دکھائی، وزیراعظم کشتواڑ قصبہ سے 25 کلو میٹر دور دھرب شالہ میں 850 میگاواٹ صلاحیت والے جی وی کے، ریتلے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے، اس پروجیکٹ کو پانچ برسوں کے اندر اندر مکمل کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے، سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے 850 میگاواٹ صلاحیت کے اس پروجیکٹ کے لئے ٹریف بیسڈ پر مبنی بین الاقوامی کمپی ٹیٹو نیلامی مدعو کی ہے، اس پروجیکٹ پر 5500 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جائے گی، بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر پہلے ہی مرکز سے مختلف سٹیشنوں سے 1664 میگاواٹ بجلی حاصل کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ موسمی بجلی کی کمی پر قابو پانے کیلئے ریاست کو مزید 150 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشحالی اور ترقی کے لئے پائیدار امن لازمی ہے، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن تیزی سے اُجاگر ہورہا ہے اور گذشتہ دو دہائیوں میں تشدد سے متعلق واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور لوگ اب یہاں آزاد ماحول میں سانس لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سرینگر میں کل رونما ہوئے واقعہ کو فوری طور بند کرنے کی شدید ضرورت ہے، گذشتہ روز کے حملے میں مارے گئے فورسز اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ میں اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ملی ٹنٹز کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے سارا بھارت ہماری پُشت پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 276827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش