0
Tuesday 25 Jun 2013 10:05

بھارتی وزیراعظم اور سونیا گاندھی کا 2 روزہ دورہ مقبوضہ کشمیر آج سے

بھارتی وزیراعظم اور سونیا گاندھی کا 2 روزہ دورہ مقبوضہ کشمیر آج سے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کے دو روزہ دورے کے سلسلے میں شہر سرینگر اور بانہال میں بڑے پیمانے پر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، جہاں سرینگر میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے وہیں پورے رام بن ضلع میں تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو متحرک کر دیا گیا ہے، شہر سرینگر میں گذشتہ تین دن سے تلاشیوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم آج سونیا گاندھی کے ہمراہ دو روزہ دورے پر آرہے ہیں جہاں وہ جموں و کشمیر حکومت کے افسران کے ساتھ وزیراعظم تعمیر نو پیکیج کی عمل آوری کے سلسلے میں جانکاری حاصل کرینگے نیز وہ شاعر کشمیر مہجور کے نام پر ایک ڈاک ٹکٹ کی بھی اجرائی کر رہے ہیں، یہ دوسرا موقع ہے جب کشمیر پر ڈاک ٹکٹ اجرا کی جارہی ہے، 2006ء میں اُس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جی عبدالکلام نے اسی جگہ پر سرینگر میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی 150 ویں سالگرہ پر ایک ڈاک ٹکٹ اجرا کی تھی، اس کے علاوہ وہ بانہال میں بانہال قاضی گنڈ ریل لنک کا بھی افتتاح کر رہے ہیں۔

سرینگر میں سیکورٹی کو حتمی شکل دی جاچکی ہے جس کے تحت بلیوارڈ سے آگے دو دن تک ہر قسم کی نقل و حرکت پر روک لگا دی گئی ہے، جبکہ علیحدگی پسندوں کی ہڑتال کال کے پیش نظر پورے شہر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، نشاط، شالیمار اور ہارون کیلئے ٹریفک کو خانیار حضرت بل سے جاری رکھا جائیگا، شہر کی طرف آنے والے تمام راستوں پر ناکے لگائے گئے ہیں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے، سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے تحت جھیل ڈل کے گرد و نواح میں بھی نیم فوجی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے اور خاص کر ایس کے آئی سی سی کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے  اور وہاں کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، در ایں اثناء تمام حریت پسندوں رہنماوں کو خانہ نظر بند کیا گیا اور ایم ایل اے انجینئر رشید کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عاید کی گئی تاکہ ان کے ممکنہ احتجاج کو ناکام بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 276486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش